سعودی عرب میں حکام کے مطابق ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کئی ممالک کے شہری شامل ہیں اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی شہر ُخبر میں آتشزدگی کا واقعہ سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ملازمین کے زیر استعمال رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔
سعودی عرب کے ایک ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی...